ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور نائب صدر و وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے 1277 مقامی شہریوں کے قرض معاف کرنے کی منظوری جاری کردی ۔اماراتی خبررساںادارے کے مطابق ابوظہبی حکومت نے ریلیف فنڈ اور مختلف بینکوں کے تعاون سے ضرورت مند اماراتی شہریوں کے 401 ملین درہم سے زائد قرضوں کو معاف کرنے کے لیے 18 بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔