فلپائن میں ایڈز کیس 500 فیصد بڑھ گئے، ہنگامی حالت نافذ

 متاثرہ 95 فیصد مردوں میں 80 فیصد کی عمر 15 سے 34 سال کے درمیان ہے
منیلا(آئی این پی)فلپائن میں ایچ آئی وی کے کیسز میں ہوشربا اضافے کے بعد حکومت نے طبی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔فلپائن میں ایچ آئی وی کے کیسز  500 فیصد بڑھ گئے جس کے باعث فلپائنی وزیر صحت نے ملک بھر میں طبی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔نئے کیسز میں 95 فیصد مردوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص کی گئی ہے، متاثرہ 95 فیصد مردوں میں 80 فیصد کی عمر 15 سے 34 سال کے درمیان ہے۔