ملک میں نافذ ہنگامی حالت طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے، سربراہ اسرائیل آرمی

تل ابیب(آئی این پی)اسرائیل کے فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں نافذ ہنگامی حالت بہت طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے کیونکہ مشرق وسطی میں جنگ ابھی جاری ہے۔ویڈیو بیان میں جنرل زامیر نے کہا اسرائیل 2 سال سے ہنگامی حالت میں ہے، ہمیں توقع رکھنی چاہیے کہ یہ مزید طویل مدت تک جاری رہے گی، صبر ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اسرائیل پر حملے کیلئے بھاری قیمت چکائے گا، رات کے دوران ہم نے لبنان کے بیروت میں قدس فورس کی ایرانی افواج کے خلاف کارروائی کی اور انہیں نشانہ بنایا