لاہور ڈیفنس زیادتی کیس میں بڑا بریک تھرو، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ

لاہور ڈیفنس زیادتی کیس میں بڑا بریک تھرو، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ

لاہور: ڈیفنس کے علاقے میں غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کے کیس میں تفتیش کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں تین ملزمان کے ڈی این اے نمونے فرانزک تجزیے میں میچ کر گئے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ڈی این اے میچ ہونے والے ملزمان میں نواز، ساجد اور سکندر شامل ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم نواز کا ڈی این اے سب سے پہلے متاثرہ غیر ملکی خاتون سے میچ ہوا، جبکہ دیگر دو ملزمان کے نمونے بھی مبینہ طور پر میچ کر گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس نے مجموعی طور پر 8 ملزمان کے ڈی این اے نمونے کراس میچ کے لیے فرانزک لیبارٹری بھجوائے تھے، جن میں سے تین کے نتائج موصول ہو چکے ہیں، جبکہ دیگر ملزمان کے ڈی این اے نمونوں کا تجزیہ تاحال جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک شواہد اور دیگر تفتیشی نکات کی روشنی میں کیس کی تحقیقات آگے بڑھائی جا رہی ہیں، جبکہ حتمی حقائق عدالت میں پیش کیے جانے والے شواہد اور قانونی کارروائی کے بعد ہی طے ہوں گے۔