لاہور: ڈیفنس بی میں 3 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور: ڈیفنس بی میں 3 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

ڈیفنس بی میں اسلحہ کے زور پر تین کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور: ڈیفنس بی کے علاقے میں ایک گھر میں تین کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پانچ روز قبل ہونے والی یہ واردات اسلحہ کے زور پر کی گئی تھی، جس میں ڈاکوؤں نے خاتون ثناءسکندر کے گھر میں داخل ہو کر طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ہیرے کی انگوٹھی، غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ ڈویژن کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی قیادت میں ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا ہے اور ان کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔