سندھ ہائیکورٹ نے ڈیفنس تشدد کیس میں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے ڈیفنس تشدد کیس میں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ڈیفنس کے علاقے میں نوجوان پر تشدد کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

درخواست کی سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل نعیم قریشی نے مؤقف اختیار کیا کہ واقعے کی ایف آئی آر تاخیر سے، یعنی تین روز بعد درج کی گئی جبکہ متاثرہ شخص نے ملزمان کو معاف بھی کر دیا ہے۔عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ اس مقدمے میں گزری تھانے میں عینی شاہد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر نوجوان پر تشدد، دھمکیاں دینے اور ایک خاتون کی تذلیل کے الزامات تھے۔یاد رہے کہ ماتحت عدالت نے اس سے قبل 5 جون کو دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، جس کے بعد ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔