چکن شاپ پر ڈکیتی کی واردات کرنے والا ملزم زیر حراست

لاہور (کرائم رپورٹر)اسلام پورہ پولیس نے چند روز قبل چکن شاپ پر رابری کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے میں دو ملزمان نے چکن کی دکان سے 1 لاکھ 74 ہزار نکالے اور فرار ہو گئے تھے، گزشتہ روز سب انسپکٹر قتیل نے ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم طاہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔