ڈولفن ، پی آر یو پٹرولنگ،وارداتوں میں ملوث4ملزم گرفتار

 12 اشتہاری، 73 عادی مجرم اور 8 عدالتی مفرور بھی گرفت میں آگئے 
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ڈولفن بلال احمد نے ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جاری کارروائیوں کے دوران ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دورانِ پٹرولنگ 12 اشتہاری، 73 عادی مجرمان اور 8 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 6 مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کر کے 103 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایس پی ڈولفن کے مطابق ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 5 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف نوعیت کے 77 سے زائد شہریوں کو بروقت ریسکیو اور معاونت فراہم کی گئی۔ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور فوری امداد کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت متحرک اور پرعزم ہیں۔