ڈولفن ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کی حالت میں رہیں گی: ایس پی شاہ میر خالد
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن ہیڈکواٹرز والٹن میں کرائم کے حوالیسے اہم اجلاس ہوا اجلاس کی صدارت ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق حالیہ میچز کے پہلے فیز کے اختتام پر ڈولفن سکواڈ کی اچھی ڈیوٹی پر ستائش ماہ رمضان میں ڈولفن پٹرولنگ پلان کا ازسرنو جائزہ لیا گیااجلاس میں کرائم کی صورتحال، سحری اور افطاری کے حوالے سے ڈولفن پٹرولنگ کی منصوبہ بندی کی گئی۔کیٹیگری وائز تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر فول پروف سیکورٹی کے احکامات جاری کئے گئے سپیشل ٹاسک کے لئے 6 انسپکٹرز کو خصوصی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں کرائم کی روک تھام کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔رمضان المبارک میں مساجد، امام بارگاہوں پر نماز و تراویح کے اوقات کار میں ڈولفن ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کی حالت میں رہیں گی۔ماہ رمضان میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔