وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے (فیز ٹو) کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پروگرام میں شرکت کے لیے درخواستوں کی وصولی بھی شروع ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق انٹرن شپ پروگرام کا دورانیہ تین ماہ ہوگا، جس کے دوران منتخب امیدواروں کو 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔پروگرام کے شرکا کو جدید لرننگ مینجمنٹ سسٹم (LMS) کے ذریعے تربیت دی جائے گی، جبکہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (UNFCCC) کی سرٹیفکیشن بھی پروگرام کا حصہ ہوگی۔تربیتی پروگرام کے دوران ماحولیاتی پالیسی، کلائمیٹ کمیونیکیشن، پائیدار ترقی اور عملی منصوبوں سے متعلق خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، ماہرین کی نگرانی میں شرکا سے کیپ اسٹون پراجیکٹس بھی مکمل کرائے جائیں گے تاکہ انہیں عملی تجربہ حاصل ہو سکے۔
حکام کے مطابق پروگرام میں خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے 50 فیصد نشستیں مختص کی گئی ہیں، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں جمع کرا کے اس تربیتی پروگرام سے استفادہ حاصل کریں۔