وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’گرین ٹریکٹر پروگرام فیز ٹو‘‘ کی قرعہ اندازی کا آغاز کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’گرین ٹریکٹر پروگرام فیز ٹو‘‘ کی قرعہ اندازی کا آغاز کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے مرحلے کی قرعہ اندازی کا افتتاح کیا اور کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔

کامیاب کاشتکار
پہلا ٹریکٹر: راجہ رفعت عباس (تحصیل اٹک)
دوسرا ٹریکٹر: نزت پروین
تیسرا ٹریکٹر: میاں نصیر
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کامیاب کاشتکار محمد عاشق کو ٹیلی فون کیا اور پنجابی زبان میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا:"کیہ حال اے؟ تسی ٹریکٹر واسطے اپلائی کیتا سی، تہاڈا ناں نکل آیا اے، تہانوں مبارک باد واسطے فون کیتا اے۔"

پروگرام کی تفصیلات
اہلیت: 7 ایکڑ یا اس سے زیادہ اراضی کے مالکان۔
سبسڈی:

ہائی پاور ٹریکٹرز (75 سے 125 ہارس پاور) پر 10 لاکھ روپے سبسڈی۔
میڈیم پاور ٹریکٹرز (50 سے 65 ہارس پاور) پر 5 لاکھ روپے سبسڈی۔
کل ٹریکٹرز:

20 ہزار پر سبسڈی دی جائے گی۔
9,500 ہائی پاور ٹریکٹرز۔
10 ہزار میڈیم پاور ٹریکٹرز۔
اعداد و شمار
کل درخواست دہندگان: 7 لاکھ 34 ہزار کاشتکار۔
اہل قرار پانے والے: 2 لاکھ 82 ہزار کاشتکار۔
کامیاب کاشتکار: 9,500۔
مقامی اور امپورٹڈ ٹریکٹرز
98 فیصد کاشتکاروں نے پاکستانی ساختہ ٹریکٹرز کے لیے درخواست دی۔2 فیصد نے امپورٹڈ ٹریکٹرز کے لیے اپلائی کیا۔امپورٹڈ ٹریکٹرز کی ڈیمانڈ پر غیر ملکی ڈیلر کمپنیوں نے پنجاب میں دفاتر قائم کر لیے ہیں۔