وزیراعلیٰ پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا عملدرآمد جاری

وزیراعلیٰ پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا عملدرآمد جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

 اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل شالیمار کا تفصیلی دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق، شالیمارہاؤسنگ سکیم میں گلیوں کی تعمیر، ڈرینج اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ گلیوں اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے۔ڈی سی لاہور نے ہدایات جاری کیں کہ صفائی مہم کے تحت گلیوں سے تعمیراتی رکاوٹیں اور کچرا مکمل طور پر صاف کیا جائے، نیسپاک کو معیار کے مطابق کام کرنے اور سائٹ پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے سیفٹی پروٹوکولز پر عملدرآمد کی ہدایت بھی دی تاکہ تعمیراتی سائٹس کو شہریوں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔ بصری آلودگی کے خاتمے کے لیے بینرز اور پوسٹرز کی فوری ہٹانے کا حکم دیا گیا۔