لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ سیاسی کمیٹی کو اس حلقے میں بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے تھا، کیونکہ عمران خان کی جانب سے بائیکاٹ کی ہدایت صرف ڈی سیٹ ہونے والے حلقوں کے لیے تھی، جیسا کہ این اے 129 میں دیکھا گیا، اور پی پی 167 اس پالیسی کے دائرے میں نہیں آتا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم نے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے، تاہم پارٹی رہنماؤں نے تجویز دی ہے کہ سیاسی کمیٹی کے سامنے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی جائے۔واضح رہے کہ پی پی 167 میں ملک محمد شفیع کھوکھر ن لیگ کے امیدوار ہیں۔ یہ نشست ان کے بیٹے، ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، اور الیکشن کمیشن نے چار فروری کو انتخاب کا شیڈول جاری کیا ہے۔