پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ کے درمیان سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے معاملے پر ہونے والی ملاقات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے اپوزیشن لیڈر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی تھی جس میں بلا مقابلہ انتخاب پر بات ہوئی، تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی اتفاق نہ ہوسکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر سے اپنے امیدوار دستبردار کروانے کی درخواست کی، تاہم ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے یہ تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ انتخاب میں مقابلہ کرے گی۔اب سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن امیدوار کے درمیان براہ راست انتخابی مقابلہ ہوگا۔