ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان مہاتیر محمد کو گھر میں گرنے کے بعد کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ (IJN) منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ منگل کی صبح تقریباً 7:40 بجے پیش آیا جب 99 سالہ مہاتیر محمد اپنی رہائش گاہ پر گر گئے۔ان کے معاون سوفی یوسف کے مطابق ڈاکٹروں کو ان کے کولہے (ہِپ) میں فریکچر کا شبہ ہے اور طبی معائنے کی حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔مہاتیر محمد کی طبیعت پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ انہیں ماضی میں دل کی بیماری رہی ہے اور متعدد سرجریز بھی ہو چکی ہیں۔مہاتیر محمد دو بار ملائیشیا کے وزیراعظم رہے، پہلی بار 1981 سے 2003 تک اور پھر 2018 سے 2020 تک، اور وہ ملک کے طویل ترین مدت کے وزیراعظم بھی ہیں۔