بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت بینظیر تعلیمی وظائف اسکیم کے ذریعے مستحق خاندانوں کے بچوں کو اسکول میں داخلے اور حاضری کو یقینی بنانے کے لیے وظائف دیے جا رہے ہیں۔
اسکیم کا مقصد بی آئی ایس پی کفالت پروگرام سے مستفید خاندانوں کے بچوں کو پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح پر تعلیم دلوانا ہے۔وظائف کے لیے صرف وہ بچے اہل ہوں گے جن کے والدین بی آئی ایس پی کفالت پروگرام کے فعال مستفیدین ہوں گے۔انرولمنٹ کے لیے والدین کو بچوں کے ساتھ قریبی تحصیل آفس جانا ہوگا، جہاں نادرا کے ب فارم کی بنیاد پر انرولمنٹ مکمل ہوگی۔انرولمنٹ سلپ اسکول سے مکمل کروا کر بی آئی ایس پی آفس میں جمع کروانے کے بعد تصدیق کے بعد سہ ماہی وظائف جاری کیے جائیں گے۔
تعلیمی وظائف میں پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح کے بچوں کے لیے مختلف رقوم شامل ہیں، جبکہ پرائمری مکمل کرنے والی طالبات کو خصوصی بونس بھی دیا جاتا ہے۔بی آئی ایس پی حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بروقت رجسٹریشن کروا کر بچوں کو تعلیمی معاونت سے مستفید کریں۔یہ اسکیم تعلیم کے فروغ، اسکول چھوڑنے کی شرح میں کمی اور تعلیمی تسلسل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔