اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں مستحق افراد کے لیے سہولیات میں اضافہ اور بلاسود قرضوں کی فراہمی

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں مستحق افراد کے لیے سہولیات میں اضافہ اور بلاسود قرضوں کی فراہمی

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں مستفید افراد کے لیے سہولیات میں اضافہ، بلاسود قرض کی واپسی پر 20 فیصد رعایت، دوران قرض وفات یا معذوری کی صورت میں قرض معافی کی سفارش

پنجاب حکومت کی ہدایت پر قرض کی واپسی میں آسانی کے لیے منصوبہ بندی، پروگرام کے تحت 10 سال کے لیے 15 لاکھ روپے کا بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا، صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد رعایت کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی سربراہی میں اجلاس منعقد، جس میں اخوت، این ایس آر پی اور دیگر مائیکروفنانس اداروں نے عملی تجاویز پیش کیں۔ڈی جی پھاٹا کا کہنا ہے کہ رعایت کا اطلاق 3 سے 6 سال میں قرض کی واپسی پر ہوگا، اور ایس او پیز جلد ہی صوبائی وزیر بلال یاسین اور سیکرٹری ہاؤسنگ کو پیش کیے جائیں گے۔