رواں ہفتے مہنگائی میں 0.24 فیصد اضافہ، 9 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں: ادارہ شماریات

رواں ہفتے مہنگائی میں 0.24 فیصد اضافہ، 9 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں: ادارہ شماریات

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کی رفتار میں 0.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.80 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

8 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 51 اشیائے ضروریہ میں سے 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام جبکہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں کمی:
ٹماٹر: 8.81 فیصد
لہسن: 5.05 فیصد
آلو: 3.33 فیصد
پیاز: 2.08 فیصد
ایل پی جی: 1.66 فیصد
کیلا: 0.93 فیصد
پیٹرول: 0.83 فیصد
ڈیزل: 0.78 فیصد
آٹا: 0.76 فیصد
بناسپتی گھی (1 کلو): 0.46 فیصد
سرسوں کا تیل: 0.33 فیصد
قیمتوں میں اضافہ:
چکن: 10.20 فیصد
انڈے: 7.36 فیصد
چینی: 1.93 فیصد
بیف: 1.50 فیصد
دال ماش: 0.31 فیصد
پکی بیف: 0.20 فیصد
مٹن: 0.15 فیصد
گڑ: 0.11 فیصد
آمدنی کی بنیاد پر مہنگائی کا اثر:
ماہانہ آمدنی 17,732 روپے تک: 0.10 فیصد اضافہ
17,733 – 22,888 روپے: 0.18 فیصد اضافہ
22,889 – 29,517 روپے: 0.20 فیصد اضافہ
29,518 – 44,175 روپے: 0.26 فیصد اضافہ
44,175 روپے سے زائد: 0.26 فیصد اضافہ
یہ حساس قیمت اشاریہ ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں سے حاصل کردہ 51 اشیاء کی قیمتوں کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے، جو حکومت کو مہنگائی کے رجحانات پر نظر رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔