موبائلز سکواڈ کے 11 ناکہ جات کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ

سال 2025 میں 43 لاکھ 5 ہزار 300 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں قائم موبائلز سکواڈ کے 11 مستقل ناکہ جات کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ لاہور پولیس کمانڈ کی ہدایت پر قانون شکن عناصر کے خلاف سائنٹیفک بنیادوں پر مؤثر کارروائیاں جاری رہیں۔ترجمان ڈولفن کے مطابق سال 2025 کے دوران موبائلز سکواڈ نے 2286 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ 1475 عدالتی مفروران اور 281 عادی مجرمان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا گیارپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ای پولیس سوفٹ ویئر کی مدد سے سال 2025 میں 43 لاکھ 5 ہزار 300 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، جبکہ 8 لاکھ 78 ہزار 844 گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی جانچ پڑتال کی گئی۔منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 902 بوتلیں شراب، 230 کلو گرام چرس، 5 کلو گرام آئس اور 60 کلو گرام دیگر منشیات برآمد کی گئیں۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں 195 پسٹلز، 96 رائفلیں، 48 پمپ ایکشن بندوقیں اور درجنوں گولیاں و میگزینز قبضے میں لیے گئیسال 2025 میں 24 ہزار 798 بلیک پیپر اور 56 نیلی بتی لگی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔ ای پولیس سوفٹ ویئر کی مدد سے چوری شدہ، ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ایس پی موبائلز سکواڈ کے مطابق شہر کے داخلی و  خارجی راستوں پر قائم ای پولیس پوسٹس کے ذریعے ملزمان اور مفرور مجرمان کی شناخت کو مزید مؤثر بنایا گیا ہیایس پی اختر نواز نے واضح کیا کہ ناکہ جات پر شہریوں سے غیر شائستہ رویہ، بلاوجہ روک ٹوک مکمل طور پر ممنوع ہے۔ چیکنگ قانون کے دائرے میں رہ کر کی جائے گی اور کسی بھی شہری کو بلاوجہ تنگ یا ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے ناروا سلوک، اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔