موبائلز سکواڈ ہائی الرٹ، سخت چیکنگ

 سیاہ شیشوں, نیلی بتی والی 111 گاڑیوں کے خلاف کارروائی ،11 ہزار 399 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک  
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ شہر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے تحت موبائلز سکواڈ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی صورت میں سکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گالاہور کے مختلف مقامات پر قائم ناکہ جات پر سخت سکیورٹی چیکنگ کا عمل جاری ہے جہاں متعلقہ ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی جدید پولیس گیجٹس اور آرٹیکلز کی مدد سے چیکنگ کی جا رہی ہے ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ای پولیس ایپ کی مدد سے 11 ہزار 399 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جس دوران 2 اشتہاری ملزمان اور 3 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیااسی مدت میں 3100 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چیک کی گئیں جبکہ سیاہ شیشوں اور نیلی بتی والی 111 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔