جاں بحق بچے کی شناخت غلام فرید کے نام سے ہوئی،موقع پر چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر)ہیئر کے علاقے بیدیاں روڈ چچو نوالی سٹاپ کے قریب ٹریفک کے افسوسناک حادثے میں 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیاایدھی ترجمان کے مطابق تیز رفتار مزدا ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار بے قابو ہو کر سلپ ہوا اور راہگیر بچے سے جا ٹکرایاحادثے کے نتیجے میں 12 سالہ لڑکا موقع پر ہی دم توڑ گیا جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت غلام فرید کے نام سے ہوئی ہیاطلاع ملنے پر پولیس اور ایدھی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔