عنصر کی خودکشی :ٹرک نے راہگیر کچل ڈالا

گوجرانوالہ کارہائشی 55سالہ عنایت راوی روڈ پرحادثے کاشکارہوا، عنصرنے گھریلو جھگڑے پرزہریلی گولیاں کھا لیں
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق راوی روڈ بتی چوک ٹریفک حادثے میں 55 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔تیز رفتار مزدہ ٹرک نے راہگیر کو کچل دیا جو  موقع پر دم توڑ گیا، متوفی کی شناخت افتخار عنایت کے نام سے ہوئی جو گوجرانوالہ کا رہائشی تھا۔ جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 38 سالہ عنصرسہیل نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے  لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔