کاہنہ: نقب زن گروہ گرفتار، بڑی واردات کی کوشش ناکام

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، نقدی رقم اور دو پستول برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نقب زن گروہ کو گرفتار کر کے ایک بڑی واردات کی کوشش ناکام بنا دی پولیس کے مطابق ملزمان ننگڑ پھاٹک کے قریب واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ پولیس نے بروقت چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان اس سے قبل ڈیفنس روڈ پر واقع ایک دکان میں نقب زنی کی واردات میں بھی ملوث رہ چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، نقدی رقم اور دو پستول برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کامیاب کارروائی پر چوکی انچارج ہلوکی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ملزمان چوری، ڈکیتی اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔گرفتار ملزمان افضل، بلال اور عمران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او کاہنہ نے بتایا کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔دریں اثنا، اے ایس پی کاہنہ فصیح الرحمن نے ایس ایچ او کاہنہ کو ہدایت کی ہے کہ پٹرولنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جا رہا ہے