37 لاکھ کی واردات کرنے والا نقب زن گرفتار

 جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھٹنے میں سراغ لگا کر ملزم پکڑ لیا 
لاہور (کرائم رپورٹر) سندر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ فیکٹری میں 37 لاکھ روپے کی واردات کرنے والے نقب زن نعیم اختر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فیکٹریوں میں داخل ہو کر نقب زنی کی وارداتیں کرتا تھا۔ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کے استعمال سے اسے 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا گیا اور چوری شدہ رقم برآمد کر لی گئی۔ ملزم نقب زنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ اسے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔