فلم اور ٹی وی کے اداکار مقصود انور المعروف جانو بابا نے دل کی تکلیف کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری علاج میں مدد کی اپیل کر دی۔
جانو بابا کو گزشتہ دنوں تین ہارٹ اٹیک ہو چکے ہیں، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر سٹنٹ ڈالنے کی ہدایت دیتے ہوئے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔اداکار نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کرتے ہوئے کہا،"وزیراعلیٰ پنجاب ماں ہیں، میرے بچے چھوٹے ہیں۔ خدارا میری حالت پر رحم کریں اور مجھے جلد از جلد سٹنٹ ڈالنے کی ہدایت جاری کریں۔"
جانو بابا نے مزید بتایا کہ وہ پہلے ہی شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کی ایک ٹانگ بھی کاٹی جا چکی ہے۔ اب دل کی تکلیف نے ان کی صحت مزید متاثر کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے، لہٰذا حکومت پنجاب سے مدد کی امید رکھتے ہیں تاکہ ان کا بروقت علاج ممکن ہو سکے۔