وینزویلا کے عوام خودمختاری و آزادی کو برقرار رکھیں: پوپ لیو

 وینزویلا میں انسانی حقوق اور آئینی قوانین کا احترام کیا جانا چاہیے :ویٹی کن سے جاری بیان 
ویٹی کن سٹی(آئی این پی ) پوپ لیو نے وینزویلا کی خودمختاری اور آزادی کی بحالی کا مطا لبہ کرتے ہوئے   کہا ہے  وہ امریکہ کی جانب سے صدر نکولس مادورو کے تختہ الٹنے کے بعد کی صورتِ حال کو پریشانی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ویٹی کن سے جاری بیان کے مطابق پوپ لیو نے کہا کہ وینزویلا میں انسانی حقوق اور آئینی قوانین کا احترام کیا جانا چاہیے اور ملک کی خودمختاری کو برقرار رکھنا ہر کسی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے زائرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ہمیں تشدد کے خاتمے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے اور انصاف و امن کے راستوں پر گامزن ہونا چاہیے، جبکہ ملک کی خودمختاری کو یقینی بنایا جائے