اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے پوپ لیو چہار دہم کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پوپ کا انتخاب دنیا بھر میں کروڑوں مسیحیوں کے لیے بہت بڑی روحانی اہمیت کا موقع ہے۔ جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب ایسے موقع پر ہوا ہے جب دنیا کو بہت سے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔دنیا کو امن، سماجی انصاف، انسانی وقار اور رحمدلی کے حق میں طاقتور ترین آوازوں کی ضرورت ہے۔امید ہے پوپ لیو چہار دہم بین المذاہب ہم آہنگی اور دنیا میں امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔