اور ایک دوسرے سے دوری پیدا کرنے والے خیالات کے لیے ہماری زندگیوں میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے
ویٹی کن سٹی (آئی این پی )ویٹی کن سٹی میں عظیم الشان عبادت کے دوران، پوپ لیو چہار دہم نے بڑھتے ہوئے قوم پرستانہ سیاسی رجحانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا، اور انہیں افسوسناک قرار دیا، تاہم انہوں نے کسی ملک یا رہنما کا نام نہیں لیا۔سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے دعا کی کہ وہ سرحدوں کو کھول دے، دیواروں کو گرادے، اور نفرت کو مٹا دے۔انہوں نے کہاتعصب، سکیورٹی زونز اور ایک دوسرے سے دوری پیدا کرنے والے خیالات کے لیے ہماری زندگیوں میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ سوچ اب قومی سیاست میں بھی جگہ بنا رہی ہے۔