اسرائیل غزہ میں فوری جنگ بند کرے:پوپ لیو

 غزہ کے لوگوں کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں:اجتماع سے خطاب 
ویٹی کن سٹی (آئی این پی)کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اجتماع سے خطاب میں کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگائے بیٹھے ہیں، ان کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔پوپ لیو  نے کہا  کہ غزہ میں لڑائی فوری بند کی جائے، انسانی قوانین کا احترام کیا جائے۔پوپ لیو نے  اسرائیل اور حماس سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل طور پر پاسداری کریں۔