4 کارروائیوں میں چارکروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی،3 ملزمان گرفتار ،مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف4 کارروائیوں میں 3 ملزمان کوگرفتار کرکے4 کروڑ سے زائد مالیت کی 59.22 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق حب کے علاقے اوتھل میں سمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 23 کلو افیون اور 11 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ لاہور میں چھاپے کے دوران مکان سے 20 کلو کوکین برآمد کی گئی۔ سیالکوٹ میں جی ٹی روڈ کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 2.350 کلو آئس برآمد کی گئی۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب ملزم سے 1.2 کلوافیون، 1.2 کلو چرس اور 470 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔