نوجوان کی انسٹاگرام پر اپنی تخلیق پیش کرکے ماہانہ لاکھوں ڈالر کمائی

امریکہ (نیٹ نیوز)کبھی لان کی گھاس کاٹنے کے لیے لوگوں کے دروازے کھٹکھٹانے والا ایک عام سا لڑکا آج امریکا میں ای کامرس اور تھری ڈی پرنٹنگ کی دنیا کا ابھرتا ہوا نام بن گیا۔اگر آپ ذہین ہیں اور منفرد چیزیں تخلیق کرنے کی قدرتی صلاحیت سے مالامال ہیں تو یقین جانیں ایک دن خود بھی دولت سے مالا مال ہوجائیں گے۔ایسا ہی ایک کرشمہ امریکا کے 18 سالہ مائیکل سیٹرلی کے ساتھ پیش آیا جس نے ایک نہایت سادہ مگر تخلیقی خیال سے ایسی کامیابی حاصل کی ہے جو ہزاروں نوجوانوں کے لیے نمونہ بن گئی۔اس کہانی کا آغاز انسٹاگرام کی ایک مختصر مگر غیر معمولی ویڈیو سے ہوا۔ ویڈیو میں مائیکل ایک خاص ہولڈر کے ذریعے ڈاکٹر پیپر کا کین پیتا نظر آتا ہے۔مائیکل سیٹرلی جیسے ہی ایک کین ختم کرتا ہے اچانک دوسرا کین سامنے آ جاتا ہے اور ہولڈر کو ہلکا سا جھٹکا دیتا ہے، جس سے پہلا کین ایسے اچھل کر دور جاتا ہے جیسے کوئی گولی فائر ہو گئی ہو۔پھر وہ دوسرا کین پینا شروع کر دیتا ہے اور اس کے بعد تیسرے کین کی باری آتی ہے اور پہلی کی طرح دوسرا کین بھی ہوا میں فائر ہوجاتا ہے۔ بس یہی منظر سوشل میڈیا پر دھماکہ کر گیا۔اپنے تخلیق کردہ اس ہولڈر کو اس نے ‘‘ٹیکٹیکل ری لوڈر’’ کا نام دیا اور یہی ویڈیو انسٹاگرام پر 5 کروڑ سے زائد ویوز لے گئی۔ابھی اس کہانی کا دوسرا اور نہیات کارگر ثابت ہوانے والا حصہ باقی ہے۔ یہ وڈیو محض چند دن کی شہرت تک محدود نہیں رہی بلکہ اسی نے مائیکل کے کاروبار ‘‘کروز کپ’’ کی بنیاد رکھ دی۔