بدنام زمانہ بٹ کوائن ہیکر کی قبل از وقت رہائی، ٹرمپ کے شکرگزار

 جلد از جلد سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہوں: ایلیا لیچٹن اسٹائن
واشنگٹن (آئی این پی) اربوں ڈالر مالیت کے بٹ کوائن چوری کرنے والے بدنام زمانہ ہیکر ایلیا لیچٹن اسٹائن کو پانچ سال قید کی سزا سنائے جانے کے صرف ایک سال بعد ہی رہا کر دیا گیا۔ لیچٹن اسٹائن نے اپنی رہائی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ صدر ٹرمپ کے فرسٹ اسٹیپ ایکٹ کی بدولت مجھے قبل از وقت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، میں جلد از جلد سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں