راوی روڈ پرسلنڈر کی دکان کی بالائی منزل پر فیملی رہائش پذیرتھی ، تین دھماکے ہوئے ،زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا
لاہور (آئی این پی ) لاہور میں راوی روڈ پر سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق لاہور کے راوی روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سلنڈر پھٹنے سے 3دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 3بچے شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راوی روڈ پر سلنڈر کی دکان کے اوپر فلور پر فیملی رہائش پذیر تھی ۔