دکاندار سالانہ فروخت شدہ مال پر ایک فی صد ٹیکس ادا کرے گا، رجسٹرڈ دکانداروں کو ایف بی آر سبز رنگ کی رجسٹریشن پلیٹ دے گا:بلال اظہر کیانی
کراچی(آئی این پی )وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجروں اوردکانداروں کی سہولت کیلئے آسان ٹیکس اسکیم متعارف کرائی گئی ہے،ایف بی آر عملہ دکان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ آسان ٹیکس اسکیم سے ٹیکس نیٹ وسیع ہوگا، اس کے تحت دکاندار سالانہ فروخت شدہ مال پر ایک فی صد ٹیکس ادا کرے گا، اور رجسٹرڈ دکانداروں کو ایف بی آر سبز رنگ کی رجسٹریشن پلیٹ دے گا