چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں ماو نواز باغیوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے اہلکار نارائن پور، دانتے واڈا اور بیجاپور میں آپریشن کے بعد واپس آ رہے تھے۔ گزشتہ دنوں چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی فورسز اور ماو نواز باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا، جس میں دونوں طرف سے جانی نقصان ہوا۔ بھارت میں سیکیورٹی صورتحال کے بگڑنے کا یہ ایک اور مثال ہے، جہاں فالس فلیگ آپریشنز کی آڑ میں بے گناہ افراد کی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔