بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک ہولناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک مسافر ٹرین سٹیشن کے قریب کھڑی ایک مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تصادم شدید ہوا۔ حادثے کے سبب کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور فضا میں چیخ و پکار کی آوازیں گونجنے لگیں۔ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کٹنگ مشینوں کی مدد سے بوگیوں کو کاٹ کر مسافروں کو اندر سے نکالا۔ اب تک 11 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کا ریلوے نیٹ ورک دنیا کا چوتھا بڑا نظام ہے، جو 30 ارب ڈالر کی لاگت سے نئی ٹرینوں اور جدید اسٹیشنوں کے ساتھ ایک بڑے تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔ حادثہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔