گزشتہ رات بیورلی ہلز، لاس اینجلس میں ہونے والی 82ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب میں فلم "امیلا پیریز" اور "بروٹالسٹ" نے سب سے زیادہ ایوارڈز جیتے۔
"امیلا پیریز" کو بیسٹ میوزیکل کامیڈی فلم کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ "بروٹالسٹ" کو ہولوکاسٹ پر بننے والی بہترین ڈرامہ فلم کا ایوارڈ ملا۔ اداکارہ ڈیمی مور نے فلم "دی سبسٹینس" کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا، اور اڈریئن بروڈی نے "بروٹالسٹ" میں بہترین اداکاری کے لیے ایوارڈ جیتا۔زوئے سالڈانا نے "امیلا پیریز" میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا، اور بریڈی کاربٹ نے "بروٹالسٹ" میں شاندار ہدایت کاری کے لیے بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیتا۔
ٹیلی ویژن کی کیٹیگری میں "شو گن" کو بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ ملا، جبکہ "ہیکس" نے میوزیکل اور کامیڈی کے لیے ایوارڈ جیتا۔ بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ "فلو" کو دیا گیا۔ہالی ووڈ رپورٹر کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر اسکاٹ فین برگ نے کہا کہ گولڈن گلوب جیتنے والوں کے لیے اکیڈمی ایوارڈز کی دوڑ میں شامل ہونا آسان ہو سکتا ہے۔