ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ممکنہ دوسری مدتِ صدارت کے دوران امریکہ کو محفوظ تر بنانے کے لیے جدید دفاعی نظام "گولڈن ڈوم" کو مکمل طور پر فعال کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یہ نظام زمین، فضا اور خلا سے داغے گئے ہر قسم کے میزائل حملوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔
جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی:
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا:"امریکہ کی ٹیکنالوجی اب اسرائیل سے بھی آگے نکل چکی ہے۔"گولڈن ڈوم دفاعی نظام امریکی سرزمین کو کسی بھی میزائل حملے سے محفوظ بنائے گا۔اس منصوبے پر مجموعی طور پر 175 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔آئندہ دفاعی بل میں ابتدائی طور پر 25 ارب ڈالر گولڈن ڈوم کیلئے مختص کیے جا رہے ہیں۔
مکمل امریکی ساخت:
گولڈن ڈوم کے تمام اجزاء امریکہ میں ہی تیار کیے جائیں گے۔منصوبے کی قیادت سپیس آپریشنز کے نائب سربراہ جنرل مائیکل کریں گے۔
اہم خصوصیات:
نظام میں سیٹلائٹ ٹریکنگ، خلا میں موجود انٹرسیپٹرز، اور مدار میں موجود دفاعی اسٹیشنز شامل ہوں گے۔یہ نظام زمین سے داغے گئے کروز، بیلسٹک اور ہائپرسونک میزائلوں کے ساتھ ساتھ خلائی حملوں کو بھی ناکام بنانے کی صلاحیت رکھے گا۔
بین الاقوامی شراکت:
ٹرمپ کے مطابق:کینیڈا بھی اس دفاعی منصوبے میں شمولیت کا خواہشمند ہے۔امریکہ کینیڈا کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔
پینٹاگون کا ردعمل:
امریکی محکمہ دفاع کے سربراہ نے بھی منصوبے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ:گولڈن ڈوم کا مقصد امریکہ کو روایتی اور جوہری میزائل خطرات سے مکمل تحفظ دینا ہے۔