سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، جس سے ان کی مقبولیت اور تخلیقی صلاحیتوں کا ثبوت ملتا ہے۔
یہ ایمی ایوارڈ عموماً آرٹ اور فلموں کے شعبے سے وابستہ افراد کو دیا جاتا ہے، لیکن اوباما نے اس بار بہترین داستان گو (کہانی سنانے والے) کی کیٹیگری میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔اس حوالے سے غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 7 ستمبر کو لاس اینجلس میں کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں 64 سالہ سابق صدر باراک اوباما نے نیٹ فلکس کی سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ جیتا، تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ ان کا یہ اعزاز امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے قبول کیا، جنہوں نے اوباما کی نمائندگی کی۔
یہ اوباما کا تیسرا ایمی ایوارڈ ہے، جو انہوں نے اسی گیٹیگری میں حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل 2022 میں، انہوں نے ’اوو گریٹ نیشنل پارکس‘ کے لیے اور 2023 میں ’ورکنگ واٹ وی ڈو آل ڈے‘ کے لیے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔یہ ایوارڈز اوباما کی کہانی سنانے کی صلاحیت اور تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف ہیں، جو انہوں نے اپنی کتابوں اور پروجیکٹس کے ذریعے بھی دکھائی ہے۔ ان کے اس کامیابی نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف سیاستدان ہی نہیں بلکہ ایک عمدہ کہانی سنانے والے بھی ہیں، جنہوں نے مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔