گھر میں آگ لگنے سے لڑکی جھلس گئی

 لاہور(کرائم رپورٹر)چونگ عدالت شاہ دربار کے قریب گھر میں آگ لگ گئی 17سالہ لڑکی جھلس کر زخمی ہوگئی بتایا گیا ہے کہ چونگ عدالت شاہ دربار کے قریب گھر میں آگ لگ گئی جس کے باعث 17سالہ فضاء جھلس کر زخمی ہوگئی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پاکر زخمی فضاء کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ میں 17سالہ فضاء تقریبا 70 فیصد جھلس گئی۔فضاء کو تشویش ناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے