سابق ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کا پرویز الہٰی کو نوٹس جاری

سابق ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کا پرویز الہٰی کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی، پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کر دیا ہے، یہ نوٹس حمزہ شہباز کی نظر ثانی درخواست کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے۔

آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ کیا یہ کیس غیر موثر تو نہیں ہوگیا؟ حمزہ شہباز کے وکیل، حارث عظمت نے عدالت کو بتایا کہ کیس غیر موثر نہیں ہوا، اور آئینی بینچ نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔جسٹس محمد علی مظہر نے مزید سوال کیا کہ پرویز الہٰی کی طرف سے کون پیش ہوگا، کیونکہ پرویز الہٰی بھی اس کیس میں فریق ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا تھا، جس کے بعد حمزہ شہباز نے اس فیصلے کو نظر ثانی کے لئے چیلنج کیا تھا۔