سپریم کورٹ میں پرویز الہٰی کی اپیل 3 اگست کو سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ میں پرویز الہٰی کی اپیل 3 اگست کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 3 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا۔یہ مقدمہ پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ہے، جس میں ٹرائل کورٹ نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کے دوران چوہدری پرویز الہٰی کو مقدمے سے بری کر دیا تھا۔بعد ازاں سیشن کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جسے بعد میں لاہور ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف چوہدری پرویز الہٰی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اپیل دائر کی، جسے اب باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں ہونے والی آئندہ سماعت میں فریقین کے دلائل سنے جائیں گے، جس کے بعد عدالت کیس سے متعلق مزید کارروائی یا فیصلہ کرے گی۔