مبینہ بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کی عدالت میں حاضری سے انکار

مبینہ بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کی عدالت میں حاضری سے انکار

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

 ان کے وکیل نے ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کی جائے۔یاد رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ کچھ دیر بعد اس کیس پر سماعت کریں گے۔ چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ بھرتیوں کے حوالے سے ایک مقدمہ درج ہے۔ عدالت میں پیش نہ ہونے کے سبب میڈیکل رپورٹ اور دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔