عدالت نے ایچ ای سی کو ضامن سے اڑھائی کروڑ روپے ریکور کرنے سے روک دیا
ایچ ای سی کو مستقبل میں سٹوڈنٹ سکالر شپ پروگرام کے لیے سخت شرائط رکھنے کا حکم
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سکالر شپ پر فرانس جانے والے پی ایچ ڈی سکالر عمران تاج کی بطور ضامن جمع کرائی گئی گارنٹی جعلی نکلی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سکالرشپ پروگرام سے متعلق کیس بارے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )کو سکالرشپ حاصل کرنے کے لیے بنائے گئے ضامن سے اڑھائی کروڑ روپے ریکور کرنے سے روک دیا۔ ایچ ای سی کو مستقبل میں سٹوڈنٹ سکالر شپ پروگرام کے لیے سخت شرائط رکھنے کا حکم دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضامن عبدالوحید کیخلاف 85406 یورو اور 76386 روپے کی ریکوری کے لیے ڈگری ہونے والا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ایچ ای سی کو سکالرشپ پالیسی میں اصلاحات لانے کی ہدایت کرتے ہوئے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔