پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی توبنادی، اس کی گارنٹی کون لے گا:بیرسٹر عقیل

 اگرکمیٹی کے ساتھ کچھ فائنل ہوگیا توبعد میں بانی اعتراض کردیں گے،مشیربرائے قانونی امور
اسلام آباد(بیورو رپورٹ )مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور مشیربرائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی توبنادی ہے لیکن اس کی گارنٹی کون لے گا، عمران خان کہتے کہ باہر سب گڈی گڈی لگا ہوا ہے، اگرکمیٹی کے ساتھ کچھ فائنل ہوگیا توبعد میں بانی اعتراض کردیں گے، آئین تحفظ پاکستان کے نام سے بھی میٹنگز ہوئی تھیں لیکن پیچھے ہٹنے کی روایت برقرار رہی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں خطے میں دہشتگردوں کی فنانسنگ رہی ہے، مدارس رجسٹریشن بل سے متعلق قانون سازی اسلام آباد کی حد تک تھی، 18ویں ترمیم کے بعد تعلیم وصحت کے شعبے صوبوں کے پاس ہیں، صدر نے بھی مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات لگائے، صدر نے مدارس رجسٹریشن بل میں فیٹف کا بھی اعتراض لگایا ہے، فیٹف سے متعلق صدر کا اعتراض بالکل درست ہے، بل پر آئینی قانون اعتراضات لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے یوآئی (ف) کی بھی لیگل ٹیم ہے وہ بھی اعتراضات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی بھی بات ہورہی ہے، لیکن اجلاس بلانے کی ابھی تاریخ سامنے نہیں آئی ۔صدر اگر مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہیں کرتے تو پھرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا، ہم نے کسی چیز کو پس پردہ نہیں رکھا ہوا۔