لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے2 کروڑ 44 لاکھ سے زائد مالیت کی 101.120 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2.060 کلو گرام آئس برآمد کی گئی کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ کے لئے روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 1.060 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی بلوچستان میں ضلع حب کے غیر آباد علاقے سے 25 کلو افیون اور 7 کلو ہیروئن برآمد کی گئی سری نگر ہائی وے اسلام آباد پر تبلیغی مرکز کے بالمقابل گاڑی سے 24 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیاجی ٹی روڈ اسلام آباد کے قریب گاڑی میں مہارت سے چھپائی گئی 24 کلو چرس برآمد ہوئی رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی 18 کلو گرام چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔