اے این ایف ان ایکشن، 30 کلو سے زائد منشیات بر آمد

لاہور (کرائم رپورٹر) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میںمنشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 46 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مجموعی طور پر 30.385 کلوگرام منشیات بر آمد کی گئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 584 گرام ہیروئن بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ پٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار دو ملزمان سے 10 کلوگرام چرس بر آمد ہوئی۔کراچی میں بس ٹرمینل کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے آئس سے بنی 7.8 کلوگرام کراکری بر آمد کی گئی۔ چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب ایک گاڑی سے 6 کلوگرام چرس بر آمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔واحد روڈ سیالکوٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 2 کلوگرام آئس، جبکہ مرتضیٰ چورنگی کراچی کے قریب دو ملزمان سے 4 کلوگرام کینابس بر آمد کی گئی۔