بندر بازیاب ، پاڑہ ہرن کے شکارکی کوشش ناکام ،4ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)محکمہ جنگلی حیات نے لاہور سے ایک بندر بازیاب کرنے سمیت ظفر وال بارڈر بیلٹ ایریامیں پاکستان رینجرز کے تعاون سے پاڑہ ہرن کے غیرقانونی شکار کی کوشش ناکام بناکر 4شکاریوں کو گرفتار کرکے 2 لاکھ جرمانہ کر دیا۔ وائلڈلائف سٹاف لاہورریجن نے بابو صابو سے ایک شخص کے غیرقانونی قبضہ سے بندر برآمد کرکے جلو وائلڈلائف پارک منتقل کیا۔