ہزاروں افراد یون سوک یول کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے، ایک کیمپ کا گرفتاری دوسرے کا مواخذہ کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
سئیول(آئی این پی )جنوبی کوریا کے ہزاروں شہریوں نے برفانی طوفان کی پرواہ کیے بغیر صدر یون سوک یول کی حمایت اور مخالفت میں ریلی نکالی جنہیں مارشل لا کی ناکام کوشش پر معطل کر دیا گیا تھا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں برف باری کے سخت حالات کے باوجود اتوار کو ایک بار پھر ہزاروں افراد یون سوک یول کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے۔ مظاہرین کے ایک کیمپ نے ان کی گرفتاری جبکہ دوسرے نے ان کے مواخذے کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔