راولپنڈی(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر ہوگیا ۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے آج پیر کو فیصلہ سنانا تھا۔عدالت نے 190ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ 190 ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا ہے ۔ آج پیر کو فیصلہ نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق وکلا کو آگاہ کیا جائے گا۔